27 اکتوبر، 2024، 10:44 PM

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی+ ویڈیو

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی+ ویڈیو

غزہ کی مزاحمت کی قید میں موجود صہیونیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقدامات اور ناکامیوں پر مشتعل آباد کاروں کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ 

ان مظاہروں کی تازہ لہر میں غزہ کی فلسطینی مزاحمت کی قید میں موجود صہیونیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبالے کے لئے دستخط نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ان کے خلاف "شیم شیم" کے نعرے لگاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جنگ میں صیہونی رجیم کی فوجی ناکامی کے باعث مقبوضہ علاقوں میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ 

نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے کے لیے اقتدار میں رہنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت وقت ضائع کیے بغیر فلسطینی مزاحمت کے ساتھ معاہدہ کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائے اور غزہ کی پٹی پر بے جا حملے بند کرے تاکہ غزہ میں موجود صیہونی قیدی محفوظ رہیں۔

News ID 1927736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha